توشہ خانہ چوری سے عمران خان کی صداقت و امانت کالبادہ اترگیا،وزیر دفاع خواجہ آصف

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان توشہ خانہ سے چوری میں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، توشہ خانہ کی چوری سے خان صاحب کی صداقت اور امانت کا لبادہ اتر گیا ہے، آن لائن تقریروں سے تحریکیں نہیں چلتیں۔پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کے لانگ مارچ کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے، وہ بھی جان چکے ہیں کہ اب 12، 10سو سے زیادہ لوگ بھی ان کے لانگ مارچ میں شریک نہیں ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران توشہ خانہ سے چوری میں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے، ان کی صادق اور امین کی رٹ اب ختم ہونی چاہئے، عمران نیازی کہتا ہے کہ گھڑی چوری کے معاملہ کو عدالت لیکر جاؤں گا، ان کیلئے یہ راستہ بہتر ہے سوشل میڈیا پر ٹیں ٹیں بند کرنی ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *