
بدنام زمانہ توشہ خانہ کیس کا کل فیصلہ آئے گا، الیکشن کمیشن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا،

جمعرات کو ای سی پی کی جانب سے جاری کردہ جمعے کی کاز لسٹ کے مطابق ’توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ جمعے کی دوپہر 2 بجے سنایا جائے گا، جس کے لیے سابق وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دئیے گئے ہیں۔اس کیس میں تحائف لینے کو تسلیم کرتے ہوئے سرکاری خزانے میں جمع کرائی گئی رقم کے چالان بھی لف ہیں سابق وزیر اعظم عمران خان ، 53 لاکھ کے کف لنکس ظاہر کرنا بھول گئے جس پر الیکشن کمیشن کے روبرو عمران خان کے وکیل نے غلطی تسلیم کرلی اور عمران خان کے وکیل علی ظفر نے موقف اختیار کیا کہ یہ innocent omission
ہے.
خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے سپیکر راجا پرویز اشرف نے رواں برس اگست کے اوائل میں توشہ خانہ کیس کی روشنی میں عمران خان کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن کو ایک ریفرنس بھیجا تھا۔ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ ’عمران خان نے اپنے اثاثوں میں توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف اور ان تحائف کی فروخت سے حاصل کی گئی رقم کی تفصیل نہیں بتائی۔