بھارتی بلےباز سوریا کمار نے پاکستانی وکٹ کیپر رضوان سے پہلی پوزیشن چھین لی،نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی اپ ڈیٹ کے مطابق ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھارتی مڈل آرڈر بیٹر سوریا کمار یادیو نے پاکستانی اوپنر وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان سے پہلی پوزیشن چھین لی۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی اپ ڈیٹ ہونے والی نئی رینکنگ میں سوریاکمار یادیو اب پہلی جبکہ محمد رضوان دوسری پوزیشن پر ہیں۔ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ڈیوڈ کانوے تیسرے جبکہ بابر اعظم چوتھے نمبر پر ہیںٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بولرز کی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان کی پہلی پوزیشن ہے۔آل راؤنڈرز میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کی پہلی پوزیشن برقرار ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *