بالی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرانڈونیشین خاتون اول گر پڑیں،صدرحیرت زدہ دیکھتے رہ گئے

بالی کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر انڈونیشیا کی خاتونِ اول اریانا جوکو ویدودو طیارے سے اترتے ہوئے پھسل کر گرگئیں، اس دوران ان کے شوہر انڈونیشین صدر نے انہیں اٹھانے میں کوئی مدد نہیں کی۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب صدارتی طیارہ بالی کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اترا اور صدر جوکو ویدودو اپنی اہلیہ کے ہمراہ اس سے اتر رہے تھے۔طیارے سے اترتے وقت انڈونیشین خاتون اول سیڑھیوں پر پھسل گرگئیں۔اس وقت صدر اور ان کی اہلیہ نے ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑا ہوا تھا۔مگر اہلیہ کے گرنے پر انڈونیشین صدر حیرت زدہ نظر آئے اور اپنی جگہ رک کر اریانا جوکو ویدودو کو دیکھنے لگے۔اس موقع پر انہوں نے خود اہلیہ کو نہیں اٹھایا جبکہ ایک مرد اہلکار مدد کے لیے آگے آیا تو اسے بھی روک دیا۔بعد ازاں ایک خاتون معاون نے آکر خاتون اول کو اٹھایا اور پھر وہ دونوں اکٹھے طیارے کی سیڑھیوں سے نیچے اترے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *