بابر اعظم نے جوئے کی تشہیر سے انکار کر دیا

Share

لنکا پریمیئر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نےجوئے کی تشہیر سے صاف انکار کر دیا۔چوتھے ایڈیشن کا آغاز 30 جولائی سے ہو گا اور ٹورنامنٹ 22 اگست تک جاری رہے گا،بابراعظم کولمبو اسٹرائیکرز کی کپتانی کر رہے ہیں۔لنکا پریمیئر لیگ میں جوئے کی کئی کمپنیز نام میں معمولی تبدیلی کر کے اپنی تشہیر کرتی ہیں، کولمبو اسٹرائیکرز کا بھی ایسی ہی کمپنی سے معاہدہ ہوا ہے، بابراعظم نے اس کمپنی کا شرٹ پر لوگو لگانے سے انکار کر دیا ہے۔بابراعظم نے فرنچائز سے کئے گئے معاہدے میں بھی اس بات کو واضح کیا ہے، فرنچائز نے بھی ان کی خواہش کا احترام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یاد رہے کہ رواں ماہ ہی پاکستان نے سری لنکا میں دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنا ہے اور اس کے بعد افغانستان سے آئندہ ماہ تین ون انٹرنیشنل میچز کھیلنا ہیں اس وجہ سے بابراعظم کولمبو اسٹرائیکرز کو مکمل طور پر دستیاب نہیں ہوں گے۔