اے این ایف کی کارروائی، 96 کلو سے زائد منشیات برآمد، ملزمان گرفتار

اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائیاں، 96 کلو سے زائد منشیات برآمد، ملزمان گرفتار کر کے کراچی اور کچلاک میں کارروائیوں کے دوران 96 کلو سے زائد منشیات برآمد کر لی گئی۔ اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی اورنگی ٹاؤن کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 2 کلو 400 گرام چرس برآمد کر کے ملزم گرفتار کر لیا۔دوسری جانب کچلاک کوئٹہ میں بڑی کارروائی کر کے افغان باشندے سے 94 کلو چرس برآمد کر کے قندھار کا رہائشی ملزم پکڑ لیا۔ترجمان اے این ایف کے مطابق مُلزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *