آنجہانی ملکہ برطانیہ الزبتھ نےونڈسرکیسل میں کئی باربھوت دیکھے، برطانوی میڈیاکادعویٰ

Share

آنجہانی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کو ونڈسر کیسل میں اپنی ہم نام ملکہ، ملکہ الزبتھ اول کا بھوت دکھائی دیتا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ اکیلی نہیں تھیں جنہیں ملکہ الزبتھ اول کا بھوت نظر آتا تھا بلکہ ان کی ہمشیرہ شہزادی مارگریٹ کو بھی ونڈسر کیسل میں ملکہ الزبتھ اول کا بھوت نظر آتا تھااس کے باوجود ونڈسر کیسل ملکہ الزبتھ دوم کے پسندیدہ رہائش میں سے ایک تھی۔

میڈیا کے مطابق ملکہ الزبتھ دوم کو ملکہ الزبتھ اول کا بھوت دکھائی دینے سے قبل ان کے قدموں کی آوازیں سنائی دیتی تھیں۔واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ونڈسر کیسل کا شمار شاہی خاندان کے سب سے زیادہ پُراسرار گھروں میں کیا جاتا ہے اور اس قلعے میں بھوتوں کے سائے سے لے کر مردوں کی ہڈیاں ملنے تک مختلف کہانیاں بھی منسلک ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *