
یوکرین کے لیے امریکہ نےنئی جنگی امدادی کھیپ 275 ملین ڈالر مالیت کی ہوگی۔ یہ اعلان امریکہ کی طرف جمعہ کے روز کیا گیا ہے۔اس امریکی اعلان کے بعد اب تک یوکرین کے لیے امریکی امدادی فوجی امداد کی مجموعی مالیت ساڑھے اٹھارہ ارب ڈالر ہو گئی ہے۔ امریکہ کی طرف سے یہ جنگی امداد جنوری 2021 سے لے کر اب تک دی گئی ہےامریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے کہا مجھے صدر نے اپنے چوبیسوٰیں ڈرا ڈاون اختیار کے تحت دی گئی اجاز کے تحت یہ اعلان کر رہا ہوں۔ اگست 2021 سے اب تک یوکرین کے لیے ڈرا ڈاون کے حوالے سے امداد دی جارہی ہے۔
‘بلنکن نے مزید کہا ڈرا ڈاون کے تحت یوکرین کو دی جانےوالی یہ امداد پینٹا گون کی انوینٹریز میں سے ہے۔ ہم یوکرین کو فضائی دفاع کا نطام دینے کے لیے بھی کوشش اور تیاری کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں امریکی فضائی دفاع کے سسٹم NASAMS کے دو ابتدائی یونٹ تیار کیے جا چکے ہیں جو یوکرین کے اگلے ماہ حوالے کر دیے جائیں گے۔
وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا ہے کہ امریکہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر اس معاملے پر بھی کام کر رہے ہیں کہ امریکی اتحادی ممالک اپنا دفاعی نظام بھی یوکرین کو فراہم کریں۔واضح رہے روس نے رواں سال 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کیا تھا۔ تب سے اب تک اسے اربوں دالر کی امداد دی جا چکی ہے۔
پینٹا گون کی ڈپٹی پریس سیکرٹری سبرینا سنگھ نے بتایا تھا کہ اس امدادی پیکج میں HIMARS 155 ایم ایم توپ کے گولوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اسی طرح ٹینک شکن سسٹم اور دوسرا چھوٹا اسلحہ بھی شامل ہے۔ چار سیٹلائٹ انٹیناز بھی اس فوجی امدادی پیکج میں شامل کیے گئے ہیں۔