اقتدار کی محرومی نے عمران خان کا دماغی توازن خراب کر دیا، خواجہ آصف

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار کی محرومی نے عمران خان کا دماغی توازن خراب کر دیا ہے، ان کو سمجھ نہیں آرہی الزام کس پر لگانا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے خواجہ آصف نے لکھا کہ عمران خان ابھی تک فیصلہ نہیں کر سکا کہ امریکہ، اسٹیبلشمنٹ یا پی ڈی ایم کون ذمہ دار ہے، اب کہتا اسٹیبلشمنٹ میرا اقتدار بچا تو سکتی تھی۔اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ انسان کو خواہشات کی شدت کتنا گرا سکتی ہے، اسکو سمجھ نہیں آ رہی کہ کس پہ الزام لگا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *