اسٹیبلشمنٹ کی ضرورت نہ پہلے تھی نہ اب ہے۔عمران خان

عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی ضرورت نہ پہلے تھی نہ اب ہے۔نجی ٹی وی کو انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھاکہ میری طرف سے آرمی چیف کو توسیع دینے کی آفر تک وہ یہ فیصلہ کرچکے تھے کہ رجیم چینج کو نہیں روکیں گے، یہ روک سکتے تھے انہوں نے نہیں روکا کیوں کہ پاور تو ان کے ہاتھ میں تھی۔انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کی ضرورت نہ پہلے تھی نہ اب ہے۔ایوان صدر میں ہوئی ملاقات پر عمران خان کا کہنا تھاکہ یہ ملاقات چھپ کر نہیں ہوئی تھی بس اسے عام نہيں کیا تھا کہ مذاکرات ہورہے تھے، اس میٹنگ کا صرف ایک مقصد تھا صاف اور شفاف الیکشن۔مارچ کے آغاز پراپنے خطاب میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ میں صرف آپ کو بتانے کیلئے نکلا ہوں کہ آزادی کیا ہوتی ہے،غلام صرف اچھا غلام بنتا ہے ، کبھی اونچا نہیں ہوتا،پہلے انھیں چور کہتے ہیں پھر انہیں ہم پر مسلط کر دیا جاتا ہے ،ہم بھیڑ بکریاں نہیں ہپیں کہ آپ کا فیصلہ قبول کر لیں

پی ٹی آئی کا مارچ دوسرے روز لاہور کےعلاقے شاہدرہ سے شروع ہوا جس میں کارکنوں نے شرکت کی۔۔شاہدرہ سے روانہ ہوکر لانگ مارچ فیروزوالا پہنچا جہاں استقبالیہ کیمپ میں موجود کارکنوں کی جانب سےعمران خان کے کنٹینرپر گل پاشی بھی کی گئی اور وہاں بھی پی ٹی آئی چیئرمین نے خطاب کیا۔فیروزوالاسےلانگ مارچ کے شرکا رچنا ٹاؤن پہنچے جہاں لانگ مارچ کا دوسرا روز اختتام پذیر ہوگیا۔لانگ مارچ کے تیسرے روز کا آغاز مریدکے سے ہوگا جہاں سے شرکا گوجرانوالہ کیلئے روانہ ہوں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *