اسلام آباد ٹول پلازہ پر اے این ایف کی کارروائی، 67کلو سے زائد منشیات برآمد، ملزمان گرفتار

اسلام آباد موٹروے ٹول پلازہ پر اینٹی نارکوٹکس نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر بس سے 67 کلو 300 گرام منشیات برآمد کرلی۔

برآمد کی گئی منشیات میں 28 کلو 800 گرام افیون، 2 کلو 100 گرام ہیروئین، 36 کلو چرس اور 400 گرام آئس شامل ہے۔اے این ایف نے کارروائی کے دوران 3ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتارملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *