
ہفتہ کی صبح شام کے ساحلی اور وسطی علاقوں کے بعض مقامات پر “اسرائیلی فضائی جارحیت” میں 4 شامی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔شام کی سرکاری ایجنسی نے مزید کہا کہ شام کے فضائی دفاع نے اس حملے کا جواب دیا ہے ۔ یہ حملہ بحیرہ روم کے اوپر سے کیا گیا تھا اور اس سے مادی نقصان بھی ہوا۔سرکاری میڈیا نے ایک نامعلوم شامی فوجی اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ بحیرہ روم کے اوپر سے پرواز کرنے والے اسرائیلی جنگی طیاروں نے ساحل اور وسطی شام میں فوجی مقامات پر میزائل داغے ہیں۔سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا کہ ساحلی صوبے لاذقیہ کے علاوہ وسطی شام کے حماۃ اور حمص کے علاقوں میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ انہوں نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔اسرائیل نے حالیہ برسوں میں شام میں حکومت کے زیر قبضہ علاقوں کے اندر اہداف پر سینکڑوں حملے کیے ہیں۔ تاہم وہ شاذ و نادر ہی ان کارروائیوں کو تسلیم کرتا ہے۔ یاد رہے 13 نومبر کو بھی وسطی شام میں ایک اسرائیلی حملے میں شعرات ایئر بیس کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں دو فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوگئے تھے۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved