
کینیا میں پولیس فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے صحافی اور اینکر ارشد شریف کی والدہ نےوزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ریٹائرڈ جسٹس عبدالشکور پراچہ کی سربراہی میں بنائے گئے تین رکنی انکوائری کمیشن کوماننے سے انکار کر دیا ہے

انہوں نے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اپنے بیان کے مطابق اس کمیشن کی بجائے ہائی پاور جوڈیشل کمیشن یا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی پر مشتمل تحقیقاتی کمیشن بناکر اس کے زریعے آزادانہ اور شفاف تحقیقات کروائیں، پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے ارشد شریف پرملک کے مختلف علاقوں میں بغاوت کے کئی مقدمات درج کئے اور ارشد شریف کو ملک چھوڑنا پڑا جسکی وجہ سے وہ کینیا میں مقیم ہوا اور اپنی زندگی کی بازی ہار گیا، ارشد شریف کی والدہ کیجانب سے جاری پریس ریلیز میں صحافیوں کی تنظیم پی یو ایف جے سے بھی کہا گیا ہے کہ ارشد شریف کا ناحق خون رائیگاں نہ جانے دیا جائے