آسٹریلوی قنطاس ایئرویز کے 100 سال پورے ہونے پر یادگار پرواز

ایئر لائن قنطاس ایئر جوکہ آسٹریلیا کی سرکاری ایئر لائن ہے نے چارلی وِل سے کلونکری لانگریچ روٹ پر اپنی پہلی فلائٹ کے 100 سال پورے ہونے پر کامیاب یادگاری پرواز کی۔ قنطاس ایئر ویز لمیٹڈ آسٹریلیا کی فلیگ کیریئر فضائی کمپنی ہے اور بیڑے کے سائز، بین الاقوامی پروازوں اور بین الاقوامی مقامات کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ایئر لائن ہے۔ یہ دنیا کی تیسری قدیم ترین ایئر لائن ہے جو اب بھی کام کر رہی ہے، جس کی بنیاد نومبر 1920ء میں رکھی گئی تھی۔قنطاس ایئر ویز نے مئی 1935ء میں بین الاقوامی مسافر پروازوں کا آغاز کیا تھا

یکم نومبر 1922ء کو قنطاس ایئر نے چارلی وِل سے کلونکری لانگریچ تک اپنی پہلی کمرشل پرواز کی تھی، جسے اب 100 سال پورے ہو گئے ہیں۔رجسٹریشن نمبر VH-QOT کے حامل طیارے کی اس خصوصی فلائٹ نمبر QLK660D نے مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بج کر 21 منٹ پر چارلی وِل سے ٹیک آف کیا اور 4 بج کر 11 منٹ پر لانگریچ لینڈنگفلائٹ ریڈار نے اس سلسلے میں خصوصی نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *